Skip to main content

بے شک موت کا وقت مقرر ہے

 




بے شک موت کا وقت مقرر ہے۔۔۔ ایک ایکسیڈنٹ کر کے بھاگنے والے ڈرائیور کا تھوڑی ہی دیر بعد ایک اور ایکسیڈنٹ، جان سے گیا

 

نیویارک امریکہ میں ایک شخص ایک ایکسیڈنٹ کرکے بھاگا اور کچھ ہی فاصلے پر جا کر اس کا دوسرا ایکسیڈنٹ ہو گیا، جس میں اس کی موت واقع ہو کے مطابق یہ واقعہ لاس ویگاس میں پیش آیا ہے ۔ میٹروپولیس کا کہنا ہے کہ یہ آدمی اپنی ایس یو وی پر جا رہا تھا کہ اس نے ایک پیدل آدمی کو ٹکر مار دی۔

رپورٹ کے مطابق پیدل شخص کو شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر یہ ڈرائیور وہاں سے فرار ہو گیا اور کچھ فاصلے پر جا کر ایک ٹرک کے ساتھ اس کی گاڑی کی ٹکر ہو گئی۔ اس دوسرے حادثے میں یہ آدمی شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، گویا وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا تھا۔ واضح رہے کہ پہلے حادثے میں زخمی ہونے والے پیدل شخص کے متعلق کوئی خبر سامنے نہیں آئی کہ آیا اس کی حالت کیسی ہے

Comments