ساہیوال: تھیٹر کے مالک کی دوستوں سمیت معروف اسٹیج اداکارہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش
ساہیوال کے میرین تھیٹر کے مالک نے دوستوں کے ہمراہ مل کر سٹیج اداکارہ ہیرا نوربرا بدترین تشدد کیا جس کی درخواست انہوں نے قریبی پولیس تھانے کو جمع کروا دی ہے۔
نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق سٹیج اداکارہ ہیرا نور نے کہا کہ میں میرین تھیٹر میں ڈرامہ کرنے آئی تھی، جہاں پر تھیٹر کے مالک نے اپنے دوستوں کیساتھ مل کر مجھ پر بیہمانہ تشدد کیا، مالک مجھے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر زبردستی کمرے میں لے گئے اور مجھ سے زیادتی کرنے لگے۔ میرے انکار پر مجھے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا،اداکارہ ہیرا نور نے DPO ساہیوال امیر تیمور بزدار سے مدد کی اپیل درخواست پر عمل کرتے ہوئے ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا ہے اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ غلہ منڈی میں درخواست دے دی۔


Comments
Post a Comment