رحم میں بیٹا ہے یا بیٹی؟ آدمی نے جاننے کیلئے بیوی کا پیٹ کاٹ دیا
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص نے یہ جاننے کیلئے اپنی حاملہ بیوی کا پیٹ کاٹ دیا کہ اندر لڑکا ہے یا لڑکی۔
بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق بدایوں ضلع کے سول لائن تھانے کے علاقے میں رہنے والے پنا لال نامی شخص کی 5 بیٹیاں تھیں، اس کی شدید خواہش تھی کہ اس کے گھر لڑکا پیدا ہو۔ اس کی بیوی چھٹی بار حاملہ ہوئی تو اس نے یہ دیکھنے کیلئے اپنی بیوی کا پیٹ کاٹ دیا کہ اس کے رحم میں بیٹا پل رہا ہے یا بیٹی۔
مہلے والوں
کو جب اس واقعے کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے متاثرہ خاتون کو فوری طور پر ضلعی ہسپتال پہنچایا جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث اسے بریلی کے میڈیکل کالج ریفر کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔
۔



Comments
Post a Comment